ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: ہائی کورٹ نے ریاستی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کے نتائج  کے اجراء  پر لگائی  پابندی  

راجستھان: ہائی کورٹ نے ریاستی پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کے نتائج  کے اجراء  پر لگائی  پابندی  

Fri, 08 Jan 2021 23:25:08    S.O. News Service

جے پور،8جنوری (آئی این ایس انڈیا)راجستھان ہا ئی کورٹ نے پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان- 2019 کے نتائج کے اجراء پر روک لگادی ہے۔ یہ فیصلہ ہائیکورٹ کے جے پور بنچ کے جج سنجیو پرکاش شرما نے سیکر کے لکشمن گڑھ کے ظہیر احمد کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا۔ عدالت نے راجستھان کے ڈائریکٹر جنرل پولیس اور پولیس انسپکٹر جنرل (بھرتی) راجستھان پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

خیا ل رہے کہ اس امتحان میں 12 لاکھ 41 ہزار 609 امیدواروں نے حصہ لیاتھا۔درخواست گزار ظہیر احمد کے وکیل  اعجاز نبی نے کہا کہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ راجستھان پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کی ضلع وار میرٹ کے اجراء کے قانونی عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔ نیز پورے راجستھان کی صرف ایک ہی میرٹ کی فہرست جاری کی جانی چاہئے۔اس پر ہائی کورٹ نے امتحان کے نتائج کے اجراء پر روک لگانے کا فیصلہ سنایا۔

واضح ہو کہ ایڈوکیٹ اعجاز نبی، جس نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست کی ہے، وہ خود 24 سالوں سے ٹریفک پولیس، جے پور کمشنریٹ میں کانسٹیبل رہے ہیں، انہوں نے پولیس سروس سے رضاکارانہ طورپر ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ پچھلے سال کی سب سے بڑا 5438 آسامیوں کے لئے پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان ریاست میں 6،7 اور 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ اس امتحان کے لئے 17 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست دی تھی، اس کے لئے ریاست بھر میں 600 سے زیادہ امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔ 


Share: